عمران صاحب آگلے ڈیڑھ برس صرف درخت بھی لگا لیں تو جیت جائیں گے,وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں وزیرمملکت مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان پاکستان کا سوچ کر کام کریں تو اچھا ہوگا، کارکردگی کے بغیر جیت ممکن نہیں، آئین پاکستان میں پائیدار ترقی کے اہداف موجود ہیں،الیکشن کا ماحول ان پارٹیزکی طرف سے بنایاجارہا ہے جنہوں نے نہ پہلے کوئی کام کیا نہ ہی مستقبل میں کریں گی, مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ملک میں روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہوں گے،صحت، تعلیم سمیت ہر قسم کے پروجیکٹس عوام کےلیے ہیں،کوئی بھی منصوبہ تب تک مکمل نہیں ہوسکتا جب تک اس میں خواتین کا کردار نہ ہو، اس سے قبل نجی سکول کی یوم والدین اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حوالے سے تقریب سے خطاب میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سی پیک ہمارے بچوں کے روشن مستقبل کا منصوبہ ہے،نواز شریف بچوں کی انکھوں سےپاکستان کےمستقبل کو دیکھتے ہیں