پانامہ کیس نے پوری قوم کو ہیجان میں مبتلا کردیا ہے, سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی مولا بخش چانڈیو
کراچی میں نجی ہسپتال کی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ پانامہ معاملے نے وفاقی حکومت کو پاگل کیا ہوا ہے۔ ان کی دعا ہے کہ اس کیس میں کامیابی عدالتوں کی ہو, مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی عدالتوں کے ساتھ اگر کوئی ڈیل ہے تو وہ سامنے لائی جائے۔ ڈاکٹر عاصم سمیت پیپلزپارٹی کے رہنما قیدوبند کی صعوبتیں کاٹنے کے بعد عدالتوں سے رہا ہوئے ہیں, رہنما پییلزپارٹی کا کہنا تھا کہ اے ڈی خواجہ کو ہم نے آئی جی بنایا۔ ان کے کام کی ہمیشہ تعریف کی، ہم کیوں انہیں نکالیں گے۔ البتہ ان کا معاملہ عدالتوں میں ہے اس لیے ان کے متبادل کے طور پر وفاق کو تین نام ارسال کئے