مہمان ویسٹ انڈیز کی ٹیم دورہ پاکستان کے لیے کراچی پہنچ گئی, شاہین اور کالی آندھی تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میں میں آج ٹکرائیں گے
شہر قائد کے باسی آج نو سال پر بین الاقوامی کرکٹ سے لطف آٹھائیں گے، ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کے لیے کراچی پہنچ گئی، کیریبئن ٹیم تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کیلئے پاکستان پہنچی ہے، سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائےگا,ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اور آفیشلز غیر ملکی پرواز سے کراچی پہنچ گئے، مہمان کھلاڑیوں کو سندھ کے وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر نے خوش آمدید کہا، وزیر کھیل نے کھلاڑیوں کو سندھی ٹوپی اور اجرک پیش کی,وزیر کھیل کے ہمراہ کمشنر کراچی اعجاز احمد خان بھی موجود تھے، ویسٹ انڈیز ٹیم کی ایئرپورٹ سے ہوٹل روانگی کے دوران شاہراہ فیصل اور اطراف کے پیٹرول پمپ بند کرادیے گئے تھے