پٹرول کی قیمت میں 2روپے 7پیسے فی لیٹر کمی, مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتیں برقرار
وزارت خزانہ کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 2روپے 7پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 86روپے فی لیٹر ہوگئی ہے ،، اوگرانے حکومت سے پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 26 پیسے کمی کی سفارش کی تھی,،، ہائی سپیڈ ڈیزل 2روپے فی لیٹر کمی کے ساتھ 96روپے 45پیسے فی لیٹرہوگیا ہے،، حکومت کی جانب سے مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں،، مٹی کے تیل کی قیمت 76روپے 46پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 65روپے 30پیسے پر برقرار رہے گی