کالی آندھی کی کراچی آمد کے بعد آج نیشنل سٹیڈیم میں چوکوں اور چھکوں کی بارش ہوگی،
کالی آندھی کی کراچی آمد کے بعد آج نیشنل سٹیڈیم میں چوکوں اور چھکوں کی بارش ہوگی،پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ آج نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا،،، گرین شرٹس کی قیادت سرفراز احمد جبکہ کالی آندھی کی کمان جیسن محمد سنبھالیں گے، جہاں شاہین شہر قائد میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کےساتھ جیت کا جشن منانے کیلئے پرعزم ہیں وہاں کریبئن سائیڈ بھی پہلے ٹی ٹونٹی میں عمدہ کارکردگی دکھانے کی خواہاں ہے۔پی ایس ایل میں ناکام ہونے والےاحمد شہزاد قومی سکواڈ میں شامل ہیں،،،پاکستان کی بیٹنگ کا انحصار فخر زمان اور بابر اعظم پر ہوگا، جبکہ آصف علی اور طلعت حسین بھی ڈیبیو میں بہترین کارکردگی پیش کرنے کے لئے بے تاب ہیں،فاسٹ باؤلنگ کے شعبے میں محمد عامر، حسن علی اور شاہین آفریدی مہمان سائیڈ کی وکٹیں اڑانے کیلئے تیار ہیں،، سپن باؤلنگ کے شعبے میں پاکستان کو شاداب خان اور محمد نوازکی خدمات میسر ہونگی،یاد رہے کہ جہاں گرین شرٹس اس وقت ٹی ٹونٹی کرکٹ کی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر ہیں وہاں کیریبئن سٹارز بھی اس فارمیٹ کے عالمی چیمپئن ہیں۔