ہاکنگ کی راکھ معروف سائنسدان نیوٹن اورڈارون کی قبروں کے نزدیک دفنائی گئی
اسٹیفن ہاکنگ کی میت کو آخری رسومات کے لیے کیمبرج یونیورسٹی سے ویسٹ منسٹر چرچ لے جایا گیا ،اس موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کےلیے ہزاروں افراد سڑک کے دونوں اطراف موجود تھے جبکہ چرچ میں ہونے والی تقریب کو نجی رکھا گیا تھا جس میں اہل خانہ اور چند ہائی پروفائل شخصیات کے علاوہ ان کی زندگی پر بننے والی فلم میں اداکاری کرنے و الے فن کاروں نے بھی شرکت کی،، چرچ میں ان کے پیاروں اور چاہنے والوں نے نم آنکھوں کے ساتھ انھیں الوداع کیا، اسٹیفن ہاکنگ کی راکھ معروف زمانہ سائنسدان آئیزیک نیوٹن اور چارلس ڈارون کی قبروں کے نزدیک دفنائی گئی۔