پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات
پاکستان اورویسٹ انڈیزتین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں آج ٹکرائیں گے، کیریبئن سائیڈ سے سیریز کے لئے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں سخت حفاظتی حصار قائم کردیا گیا،،،شائقین کرکٹ کو شام سات بجے تک نیشنل سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دی جائے گی جبکہ میچ دیکھنے سٹیڈیم آنے والوں کیلئےشٹل سروس کی سہولت بھی میسر ہوگیکراچی میں نوسال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیںآئی سی سی کے سیکیورٹی کنسلٹنٹ رچرڈ ڈینس نے بھی سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے، پی ایس ایل کی طرح آج کے میچ میں بھی ایکریڈیشن کارڈکی سہولت رکھنےوالوں کو ہی سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی،جبکہ قومی شناختی کارڈ بھی دکھنا لازمی ہوگا،شائقین کرکٹ کو شہر کے مختلف حصوں سے سٹیڈیم تک پہنچانے کیلئےمخصوص مقامات پر سپیشل سروس کا بھی اہتمام کیا گیا ہے