دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی مسیحی برادری آج ایسٹر منارہی ہے
دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی مسیحی برادری آج ایسٹر منارہی ہے۔ ایسٹر عیسائیوں کا سب سے بڑا مذہبی تہوار ہے جو مسیحی برادری حضرت عیسیٰ کی یروشلم آمد کی یاد میں ہر سال مناتی ہے۔ اس موقع پر گرجا گھروں کو خصوصی طور پر سجایا گیا ہے اور گرجا گھروں میں خصوصی دعائیہ تقاریب منعقد کی جارہی ہیں۔ دعائیہ تقاریب میں مسیحی برادری کیجانب سے ملک و قوم کی سلامتی کی دعائیں مانگی جارہی ہیں۔ ایسٹر کے تہوار کی مناسبت سے مسیحی گھرانوں میں طرح طرح کے پکوان پکائے جارہے ہیں جبکہ ایک دوسرے کے ساتھ روایتی تحائف کا تبادلہ بھی کیا جارہا ہے۔ ملک بھر میں ایسٹر کے تہوار پر گرجا گھروں کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ گرجا گھروں کے باہر پولیس کے اضافی نفری تعینات ہے۔