نہتے کشمیریوں اورسفاک فوج کے درمیان جھڑپیں بھی جاری
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض فوج نے ضلع اسلام آباد اور شوپیاں میں جعلی آپریشن کے دوران 8 نوجوانوں کو شہید کردیا،، 7 کشمیری نوجوانوں کی لاشیں شوپیاں میں ایک گاؤں سے ملیں جب کہ ایک نوجوان کو ضلع اسلام آباد کےعلاقے دیالگام میں شہید کیا گیا،بھارتی پولیس نے جھوٹا دعویٰ کیا کہ یہ نوجوان بھارتی فوج سے جھڑپ کے دوران مارے گئے، اس کے بعد سے علاقے میں کہرام مچ گیا بھارتی مظالم اور بے گناہ نوجوانوں کی شہادت کے خلاف کشمیری عوام کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی اور شدید احتجاج کیا،، نہتے کشمیریوں اور سفاک فوج کے درمیان جھڑپیں اب تک جاری ہیں،، کٹھ پتلی حکومت نے لوگوں کو احتجاج سے روکنے کے لیے اننت ناگ اور شوپیاں میں انٹرنیٹ اور ٹرین سروس معطل کردی،، لیکن بھارتی بندوقیں کشمیریوں کی آواز کو دبا نہیں سکتیں ،