عمران خان نے نواز شریف کے خلاف عدالتی ایمرجنسی کی کوشش کی, ہمیں ڈیل کی ضرورت نہیں ، مریم نواز
سوات میں مسلم لیگ ن کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز مخالفین پر خوب گرجیں برسیں،، کہتی ہیں،، نواز شریف کے پاکستان میں بم دھماکے اور دہشتگردی ختم ہوگئی ہے،، خیبر پختونخوا میں تعلیمی ایمرجنسی لگانے والے سپریم کورٹ کے پیچھے کھڑے ہوگئے اور نواز شریف کے خلاف عدالتی ایمرجنسی کی کوششیں شروع کردیں،،اسلام آباد کی سڑکوں پر بیٹھ کر ووٹ کے خلاف سازش کرتے رہے,مریم نواز کا کہنا تھا کہ بلوچستان اور سینیٹ میں جو ہوا وہ سنگین مذاق تھا،، عمران خان نے پختونخوا کے عوام کا مینڈیٹ سب سے بڑے ڈاکو کے قدموں میں رکھ دیا،، انہیں چاہیے کہ وہ تحریک انصاف کے لوگوں سے کہیں کہ بلے کو ووٹ نہ دیں سیدھا تیر پر ٹھپے لگائیں،، زرداری اور عمران بھائی بھائی ہیں،، جس ایجنڈے اور جھنڈے پر وہ اکٹھے ہوئے ہیں وہ عوام کا ایجنڈا نہیں ہے,مریم نواز نے مزید کہا کہ ،، انہیں ڈیل کی ضرورت نہیں ہے،، بلکہ اس دلیل کی ضرورت ہے جس میں یہ بتایا جائے کہ نواز شریف نے دس روپے کی بھی کرپشن کی ہو،، نواز شریف پیشیوں کی نصف سنچری کرنے جا رہے ہیں،، جس مشرف نے آئین توڑا وہ فرار ہوگیا،، ملک میں دو نظام کیوں ہیں ،، عدالتوں کا احترام کرتے ہیں لیکن انتقامی فیصلوں کی عزت کی توقع نہ رکھی جائے