ایم کیو ایم پاکستان کی ایک اور پتنگ کٹ کر پاک سرزمین پارٹی کے آنگن میں جا گری
ایم کیو ایم پاکستان کی پتنگیں کٹنے کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ متحدہ کی ایک اور پتنگ پاک سرزمین پارٹی کے آنگن میں جا گری ۔پاکستان ہاؤس میں پی ایس پی کے صدر انیس قائم خانی کے ہمراہ نیوز کانفرنس میں ایم کیوایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی وسیم حسین نے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا,انیس قائم خانی کا کہنا ہے کہ پاک سرزمین پارٹی میں لوگوں کی شمولیت کا سلسلہ جاری رہے گا ۔ان کی جماعت سندھ میں سب سے بڑی جماعت بن کرے ابھرے گی۔صدر پی ایس پی وفاقی حکومت پر تنقید کےنشتر چلانا بھی نہ بھولے کہا وفاقی وزراء عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے نااہل وزیراعظم کادفاع کررہےہیں,انیس قائم خانی نے ایم کیو ایم پاکستان کے دونوں دھڑوں کو پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کی دعوت بھی دی