وزیراعظم آزادکشمیر کی کال پر شوپیاں میں پندرہ نہتےکشمیری نوجوانوں کی ہلاکت کے خلاف کل یوم مذمت منایا جائےگا
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے ریاستی جبر کی انتہا کر دی ۔ 15نہتے کشمیریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ کشمیریوں کی نسل کشی پر وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کل یوم مذمت منائیں,وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر نےشوپیاں اور اننت نگر میں پندرہ کشمیری نوجوانوں کی ہلاکت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را منصوبہ بندی کے تحت کشمیریوں کا قتل عام کرا رہی ہے,وزیراعظم آزادکشمیر نے اپیل کی کہ پاکستان نہتے کشمیریوں کی بیہمانہ ہلاکت کا معاملہ سلامتی کونسل اورعالمی عدالت انصاف میں اٹھائے۔بھارتی سفیر کو طلب کر کے سخت احتجاج ریکارڈ کرایا جائے۔راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ کشمیری نوجوانوں کی ہلاکت پر خاموش نہیں بیٹھ سکتے،حریت قیادت جو لائحہ عمل مرتب کرے گی ساتھ دیں گے