شاہد خاقان عباسی بتائیں چیف جسٹس کے پاس کیا لینے گئے تھے۔ نوازشریف نظام لپیٹنا چاہتے ہیں, قمر زمان کائرہ
چنیوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمرزمان کائرہ نے نوازشریف پر کڑی تنقید کی۔ کہا نوازشریف نے قومی اسمبلی اورعدالت میں جھوٹ بولا۔ قانون توڑنے والے کو عدالت نے سزادی۔ نوازشریف نظام لپیٹنا چاہتے ہیں۔ انکی حکومت ہے۔ انہیں عوام کو سہولتیں دینے سے کس نے روکا ہے۔ آئندہ وہ اڈیالہ جیل میں ہوں گے,انکا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی چیف جسٹس آف پاکستان کے پاس کیا لینے گئے۔ وزیراعظم کہتے ہیں انہیں عدالتیں انصاف نہیں دینگی۔ عدالتیں انہیں انصاف نہیں دیں گی تو کسے دیں گی۔ عدالتوں پر حملہ نہ کریں۔ شاہد خاقان عباسی بطور وزیراعظم نوازشریف کا مقدمہ نہ لڑیں,قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ ن لیگ چیئرمین سینیٹ کونہ ماننے کا کہہ کر سینیٹ کوبے تقدس کرنے کی کوشش مت کرے۔ ماضی میں جعل سازی اور دھوکہ بازی کرنیوالوں کو ووٹ کے تقدس کی بات نہیں کرنی چاہیے