نیپال:طوفانی ہوائوں کے ساتھ شدید بارش کے باعث 25 افرادہلاک
نیپال کے جنوبی حصوں میں طوفانی ہوائوں کے ساتھ شدید بارش کے باعث پچیس افرادہلاک اور چارسوزخمی ہوگئے ہیں۔نیپال کے وزیراعظم کے پی شرماOliنے یہ بات اپنے ایک ٹویٹ میں کہی۔ انہوں نے کہاکہ متاثرہ علاقوں میں امداداوربچائوکی کارروائیوں کے لئے ہیلی کاپٹرزتیاررکھے گئے ہیں۔حکومت کے ایک سینئرعہدیدارنے کہاکہ ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ہے اورامدادی کارکن متاثرہ علاقوں تک پہنچنے کے لئے بدستورکوششیں کررہے ہیں۔ٹیلی ویژن چینلزنے کہاہے کہ طوفانی ہوائوں کے ساتھ شدیدبارش سے علاقے میں شدید نقصان ہوا، اوردرخت اوربجلی اورٹیلی فون کے کھمبے اکھڑ گئے۔