آج اسلام آباد میں3 بین الاقوامی سکواش ٹورنامنٹ شروع ہورہے ہیں
آج سے مصحف سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں یکے بعددیگرے تین بین الاقوامی سکواش ٹورنامنٹ شروع ہورہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق خواتین کاانٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ آج (پیر) شروع ہوگاجوجمعے تک جاری رہے گا جبکہ مردوں کاHuaweiانٹرنیشنل ہفتے سے شروع ہوگا جواس مہینے کی دس تاریخ تک جاری رہے گا۔مصر، ایران، ہانگ کانگ،سکاٹ لینڈ،کویت، سپین ،جمہوریہ چیک اور ایئرلینڈ کے سترہ مرد کھلاڑی مقابلوں میں حصہ لیں گے۔مصر، جنوبی کوریا،ایران اورسوئٹزرلینڈکی سات خواتین کھلاڑی بھی مقابلوں میں حصہ لیں گی۔