یوکرائن: صدر کا انتخاب اب دوسرے مرحلے میں ہوگا۔
یوکرائن میں اتوار کے روز ہونے والے صدارتی انتخابات میں کوئی بھی امیدوار 50 فیصد ووٹ حاصل نہیں کر سکا تھا اس لیے اب فیصلے کے لیے انتخابات کا دوسرا مرحلہ منعقد کیا جائے گا۔ ولادیمیر سیلنسکی نے تاہم سب سے زیادہ 30 فیصد کے قریب ووٹ حاصل کیے ہیں۔ دوسرے نمبر پر صدر پیٹرو پوروشینکو رہے جنہیں 18 فیصد ووٹ ملے جبکہ سابق وزیر اعظم یولیا تیموشینکو کے حصے میں 14 فیصد ووٹ آئے۔ صدارتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ اب تین ہفتوں بعد ہو گا جس میں ولادیمیر سیلنسکی اور پیٹرو پورو شینکو مد مقابل ہوں گے۔