کِم جونگ نام کے قتل میں مشتبہ طور پر ملوث خاتون کو مئی میں رہا کرنے کا فیصلہ
شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ ان کے سوتیلے بھائی کِم جونگ نام کے قتل میں مشتبہ طور پر ملوث ویتنام سے تعلق رکھنے والی خاتون کو آئندہ ماہ مئی میں رہا کیا جا سکتا ہے۔ ملائیشیا کی ایک عدالت کے جج کے مطابق اس خاتون کو دی گئی سزائے قید میں وہ عرصہ بھی شامل ہو گا جو وہ پہلے ہی جیل میں گزار چکی ہے۔ ویتنامی خاتون دوآن تھی ہونگ نے نقصان پہچانے کا جرم تسلیم کر لیا تھا جس کے عبد عدالت نے اسے تین برس قید کی سزا سنائی۔ کِم جونگ نام کو فروری 2017 میں کوالالمپور اعصاب کو متاثر کرنے والی گیس کے ذریعے قتل کر دیا گیا تھا۔