اوپن مارکیٹ میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر، 143روپے پر فروخت
آئی ایم ایف کے ساتھ حتمی معاہدے سے قبل ڈالر نے بار پھر اڑان بھر لی۔میڈیارپورٹ کے مظابق اوپن مارکیٹ اور انٹربینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔کرنسی ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر80پیسے اضافے سے 143روپے کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے جبکہ انٹر بینک میں ڈالر 11پیسے اضافے سے140روپے90پیسے پر بند ہوا۔معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق ڈالر کی قیمت میں اضافے کی بڑی وجہ آئی ایم ایف کی شرط کو پورا کرنا، سخت مانیٹری پالیسی اور بیرونی سرمایا کاری میں کمی کا ہونا ہے۔ڈالر کی قیمت بڑھنے سے ایک طرف تو ملک پر عائد قرضوں میں اضافہ ہوگا جبکہ درآمدی اشیا جس میں دالیں، کھانے کا تیل، مصالحہ جات، پیٹرول، ڈیزل، گیس، الیکٹرونکس مصنوعات، گاڑیاں اور موٹر سائیکلوں سمیت سب کچھ مزید مہنگا ہو جائے گا۔