اسپین میں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران میں کرونا وائرس سے 849 افراد ہلاک
اسپین میں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران میں کرونا وائرس سے 849 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اٹلی کے بعد اسپین دنیا میں کرونا کے مہلک وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے اور اس یورپی ملک میں اس کا شکار ہوکر مرنے والوں کی تعداد 8189 ہوگئی ہے اور اب تک اس کے تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد 94417 ہوگئی ہے۔ اسپین میں منگل کو 9222 افراد کے کرونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں اور یوں اس کے مریضوں کی تعداد میں 11 فی صد اضافہ ہوا ہے۔سوموار کو کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں 8۰0 فی صد اضافہ ہو ا تھا۔