کراچی:کورونا کے 27 مریض صحتیاب ہوکرگھرچلے گئے۔ مراد علی شاہ
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثر 27 مریض صحت یاب ہو کر گھر چلے گئے جبکہ کورونا وائرس سے 8 اموات ہوئیں ہیں۔سید مراد علی شاہ نے اپنے ایک بیان میں کورونا وائرس سے متعلق سندھ کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 676 ہے، لاڑکانہ میں7، سکھر میں 265 زائرین کے کیسز ہیں۔مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی اور دیگراضلاع میں 404 کیسز ہیں جبکہ حیدرآباد میں کورونا کیسزکی تعداد 128 ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ دادومیں کورونا کا ایک کیس ہے۔مراد علی شاہ نے بتایا کہ لوکل ٹرانسمیشن کے 343 کیسز ہیں جبکہ گھروں میں 229 لوگ ا?ئیسولیشن میں ہیں اور حیدرا?باد میں 39 ا?ئیسولیشن میں ہیں۔مراد علی شاہ نے مزید کہا ہے کہ 26فروری کو پہلا کورونا کیس سامنے ا?یا تھا۔وزیراعلیٰ سندھ نے عوام کو گھروں پر رہنیکی تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے تعاون سے ہی کورونا وائرس سے جنگ جیتی جا سکتی ہے۔