کرپٹ ظل سبحانی اور شوبازاعلی نے محض شوبازی پر زور دیا۔ فردوس عاشق
وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ماضی کے منصوبے قرض کی صورت میں قوم پر بوجھ بن چکے ہیں۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ دو نئی نہریں جلالپور کینال سسٹم اور تھل کینال سسٹم منصوبوں کاحصہ ہے جبکہ چوبارہ سیکشن، 7 اکنامک زونز، 12 نئے ہسپتال منصوبوں میں شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ منصوبوں میں 12 نئی یونیورسٹیز، ایک ہزار کلومیٹر فارم ٹو مارکیٹ روڈز اور ایک ہزار سکول لائبریرز بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہزار سائنس لیبز بھی ترقیاتی منصوبوں کے حصے میں شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے تمام خاندانوں کو 7 لاکھ سے زائد مالیت کی ہیلتھ انشورنس کی فراہمی ایسے منصوبے ہیں جن کی ماضی میں مثال نہیں ملتی، پنجاب میں تاریخ ساز ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ ماضی کے منصوبے قرض کی صورت میں قوم پر بوجھ بن چکے ہیں۔