بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں تیسرے نمبر پر ,دنیابھر میں ہلاکتیں 28 لاکھ سے زائد
مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں2828136 ،کیسز12کروڑ94لاکھ70ہزار سے تجاوز کر گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں565256 ،کیسز3کروڑ11لاکھ66ہزار سے بڑھ گئے ۔برازیل کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسر ے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں321868ہو گئیں ،کیسز1کروڑ27لاکھ53ہزار سے زائد ہو گئے ۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں162960ہو گئیں ،کیسز1کروڑ22لاکھ20ہزار سے بڑھ گئے ۔روس میں98850افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ متاثرین کی تعداد45لاکھ45ہزار تک پہنچ گئی۔فرانس میں 95640افراد جان کی بازی ہار چکے جبکہ کیسز کی تعداد46لاکھ44ہزار تک پہنچ گئے ۔برطانیہ میںاموات126713ہو گئیں ،کیسز43لاکھ45ہزار سے بڑھ گئے ۔اٹلی میں ہلاکتیں109346ہو گئیں ،کیسز35لاکھ84ہزار سے زائد ہو گئے ۔ترکی میں31537افراد موت کی آغوش میں جاچکے جبکہ کیسز33لاکھ17ہزار سے زائد ہو گئے ۔دنیا بھر میں کورونا سے 10کروڑ44لاکھ10ہزارسے زائد افراد شفایاب ہو چکے جبکہ 2کروڑ22لاکھ31ہزار سے زائد فعال کیسز ہیں ۔