وزیراعلیٰ ہاؤس خیبرپختونخوا کے 6 ملازمین کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا
وزیراعلی ہاؤس خیبرپختونخوا کے چھ ملازمین کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وزیراعلیٰ محمود خان نے معمول کی سرگرمیاں محدود کردیں۔ ترجمان وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کا کہنا ہے کہ ملازمین کے کوررنا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعدسی ایم آفس کے باقی ملازمین کےلئے ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا گیا ہے اور عام ملاقاتیوں کے دفتر آنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ محمود خان سے منتخب نمائندوں کی ملاقاتوں کا سلسلہ بھی محدو د کردیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ محمود خان کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کی شدت میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے، معمول کے سرکاری اجلاس ویڈیو لنک کے ذریعے کئے جائیں گے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں