حکومت قانون کی بالادستی،بلاتفریق احتساب پر یقین رکھتی ہے:علی محمد خان
انہوں نے کہا کہ حکومت اداروں میں سیاسی مداخلت ختم کرنے کیلئے کام کر رہی ہے تاکہ وہ آزادانہ طور پر فرائض سر انجام دے سکیں۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ بد عنوانی میں ملوث ہیں اور انہوں نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے انہیں انصاف کے کٹہرے میں لا کر مثالی سزائیں دی جائیں گی۔