رمضان المبارک میں لائوڈ اسپیکرز کا غلط استعمال نہیں کیا جائے گا۔عبد الطیف الشیخ
سعودی عرب کے وزیر برائے مذہبی امور عبدالطیف الشیخ نے کہا ہے کہ ملک بھر کی مساجد میں لائوڈ سپیکر شرعی مقاصد کی تکمیل کی حد تک استعمال کیے جانے کی اجازت دی گئی ۔ سعودی عرب کی مساجد میں لائوڈ سپیکرز کے استعمال کے لیے قواعد و ضوابط جاری کیے گئے ہیں۔سعودی حکومت کی جانب سے جاری کردہ احکامات کے مطابق مینار کی صورت میں مسجد کے باہر 4 سپیکر پر ہی اکتفا کیا جائے اور مساجد کے اندر گونج پیدا کرنے والے سپیکر بند کر دئیے جائیں۔ سعودی وزیر مذہبی امور عبداللطیف الشیخ نے یہ بھی کہا ہے کہ رمضان المبارک میں لائوڈ اسپیکرز کا غلط استعمال نہیں کیا جائے گا۔