منی لانڈرنگ کیس:جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کے چیف فنانشل آفیسر رانا نسیم کی عبوری ضمانت منظور
لاہور کی عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کے چیف فنانشل آفیسر رانا نسیم کی عبوری ضمانت منظورکر لی۔جمعرات کولاہور کی بینکنگ عدالت کے جج امیر محمد خان نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما سردار جہانگیر خان ترین کی جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کے چیف فنانشل آفیسر رانا نسیم احمد کی منی لانڈرنگ کے کیس میں عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے ایف آئی اے کو انہیں گرفتار کرنے رو ک دیا۔ عدالت نے رانانسیم احمد کی عبوری ضمانت پانچ لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی ہے۔ عدالت نے فوری طور پر رانا نسیم کو ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ رانا نسیم کی جانب سے دائر درخواست میں مئوقف اختیار کیا گیا تھا کہ ایف آئی اے نے بلاجواز منی لانڈرنگ کی انکوائری شروع کررکھی ہے اور اس حوالہ سے ان کا کوئی تعلق نہیں، وہ پیش ہو کر اپنی بے گناہی چابت کرنا چاہتے ہیں لہذا ایف آئی اے کو گرفتاری سے روکا جائے۔ عدالت نے ایف آئی اے کو رانا نسیم احمد کو گرفتار کرنے سے روک دیا ہے جبکہ عدالت نے ایف آئی اے سے مقدمہ کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا ۔