چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی ترک وزیر دفاع سے ملاقات, باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
راولپنڈی : چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے ترکی کا دورہ کیا جہاں جنرل ندیم رضا نے ترک وزیر دفاع اور ترک عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں ۔افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے ترکی میں ترک وزیر دفاع اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں ۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا اور ترک قیادت کے درمیان ہونے والی ملا قاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔