بزرگ شہریوں اور خصوصی افراد کو ویکسین لگوانے کیلئے ایمبولینس سروس کا آغاز خوش آئند ہے: وزیراعلیٰ پنجاب
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے آج مینار پاکستان کے قریب ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس میں قائم کورونا ویکسینیشن سنٹر کا دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بزرگ شہریوں اور خصوصی افراد کو کورونا ویکسین لگوانے کیلئے پک اینڈ ڈراپ کیلئے خصوصی ایمبولینس سروس کا افتتاح کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ایمبولینس کا معائنہ کیا اور محکمہ صحت کے احسن اقدام کو سراہا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ایمبولینس سروس کے ذریعے بزرگ شہریوں اور خصوصی افراد کو کورونا ویکسین لگوانے کیلئے گھر سے سنٹر پرلانے اورپھر گھر ڈراپ کرنے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ بزرگ شہریوں اور خصوصی افراد کو ویکسین لگوانے کیلئے ایمبولینس سروس کا آغاز خوش آئند ہے۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے سپورٹس کمپلیکس میں قائم کوروناویکسینیشن سنٹر کے دورے کے دوران بزرگ شہریوں کو کورونا ویکسینیشن لگانے کے عمل کا جائزہ لیا اور سنٹر میں فراہم کردہ سہولتوں کا معائنہ کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سنٹر میں بزرگ شہریوں کی ویکسینیشن کیلئے سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے ویکسین لگوانے والے بزرگ شہریوں سے سنٹر میں موجود سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا۔ بزرگ شہریوں کی شاندار انتظامات پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی تعریف کی اور بتایا کہ ویکسینیشن سنٹر میں بہترین سہولتیں موجود ہیں۔آپ کی قیادت میں پنجاب حکومت نے ہمارے لئے مثالی اقدامات کئے ہیں اور سنٹر پر کئے گئے انتظامات پر آپ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ بزرگ شہریوں کا کہنا تھا کہ انہوں نے سنٹر میں عزت کے ساتھ ویکسین لگوائی ہے اور حکومت پنجاب نے ویکسینیشن کا بہترین نظام وضع کیا ہے۔بزرگ خواتین نے وزیراعلیٰ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سنٹر پر کورونا ویکسین لگواتے ہوئے کوئی دقت نہیں ہوئی۔ آپ کی حکومت نے ہمارے لئے سنٹر میں بہترین سہولتیں فراہم کی ہیں۔ بزرگ خواتین نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو دعائیں بھی دیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مختلف کاؤنٹرز پر جا کر ویکسینیشن کے عمل کا جائزہ لیا اور ویکسین لگوانے والے بزرگ افراد کی خیریت دریافت کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ ویکسینیشن سنٹر میں انتظامات دیکھ کر خوشی ہوئی ہے۔بزرگ شہریوں کو مکمل عزت و احترام سے ویکسینیشن لگانے کو عمل جاری ہے۔ویکسینیشن کے مراکز میں مزید اضافہ کریں گے۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان، کمشنر لاہور ڈویژن، سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔