پریزائیڈنگ افسران کو اغوا کرنے والے انتخابی اصلاحات کی بات کرتے ہیں: شاہد خاقان عباسی
اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ ڈسکہ کے انتخابات کے حوالے سے تشویش ناک بات سامنے آئی ہے۔دس ریٹرنگ افسران کا ڈیٹا سپریم کورٹ کو دے دیا ہے۔مسلم لیگ ن کے رہنماء شاہد خاقان عباسی نے احسن اقبال،مریم اورنگزیب اور خرم دستگیر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈسکہ کے الیکشن میں اغوا ہونیوالے دس پریزائیڈنگ افسران کا ڈیٹا مل گیا۔ پورا ڈسکہ الیکشن مشکوک ہوگیا ہے۔اغوا کئے گئے پریزائیڈنگ افسران کو ایک مخصوص مقام پر لیجایا گیا جہاں ووٹ تبدیل کئے گے۔شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ ان پریزائیڈنگ افسران کو ان لوگوں نے اغواکیا جو آج انتخابی اصلاحات کی بات کرتے ہیں۔پی ڈی ایم اپنی جگہ موجود ہے،سنیٹ میں اپوزیشن امیدوار حکومتی حمایت سے بیٹھا ہے۔احسن اقبال نے ڈسکہ الیکشن کو پاناما سے سنگین معاملہ ہے قرارد یتے ہوئے کہا کہ پہلی بار حکومت کی منظم دھاندلی پکڑی گئی۔ سارے پولنگ اسٹیشنز پر حکومت اثر انداز ہوئی۔الیکشن کمیشن نے حکومت کی چوری پکڑی ۔امید ہے سپریم کورٹ پاناما کی طرح نگرانی کرے گی۔