عمران خان عدالت جانے سے پہلے جادو ٹونہ کراتے ہیں،شرجیل میمن

پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ فیکٹری مالکان نے زکوات کی تقسیم کی اطلاع کسی ادارے کو نہیں دی ،گورنمنٹ نے فوری طور پر ایف آئی آر کاٹ کر گرفتاریاں کی ،وزیر اعلی سندھ نے پانچ لاکھ روپے انتقال کرنے والوں کے لواحقین اور ایک لاکھ روپے زخمیوں کے لیے اعلان کیا ہے، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت اٹھتر لاکھ خاندانوں کو دو ہزار روپے آٹے کی مد میں دیے جائیں گے، زکواۃ کی تقسیم کا کام نیکی کا ہے، انتظامات ضروری ہوتے ہیں انتظامیہ کو نہیں بتایا، 78لاکھ فیملیز کو آٹے کی سبسڈی کے لئے 2000 روپے دیئے جائیں گے،38لاکھ 245 لوگوں کو میسیج جاچکے ہیں جن میں سے دس لاکھ سے زائد افراد کو دو ارب پچیس لاکھ 64ہزار روپے عوام لے چکی ہے، ملکی سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ ملک کے آئین اور قانون کے بلڈوز کیا جا رہا ہے تاریخ میں اس قبل قانون کی بے توقیری نہیں دیکھی ،ہم یہ دیکھ رہے ہیں قانون اور آئین کی کوئی اہمیت نہیں، اس ملک میں ڈنڈے کے زور پر فیصلے ہونگے ،پولیس کے اوپر پیٹرول بم پھینکے گئے اگر پولیس اہلکار شہید بھی ہو جاتے تو بھی کجھ نہیں ہوتا ، معزز جج صاحبان پیٹرول بم پھینکے والوں کو ضمانت دے رہے ہیں ، عمران خاں نے ایک دفہ نہیں بولا ہم کارکنان کو روک رہے ہیں ،اس سے بڑی لاقانونیت کہیں نہیں ہے ،پیٹرول بم کے ماسٹر مائنڈ کو ضمانت دی جا رہی ہیں عدالتوں سے بھی کلین چٹ مل جاتی ،عمران خان کبھی بھی عدالت کے بلانے پر نہیں گیا، عمران خان موڈ کے حساب سے عدالت جاتے ہیں ،عمران خان عدالت جانے سے پہلے جادو ٹونہ کراتے ہیں،عارف علوی اور یاسمین راشد کی آڈیو لیک کی آج تک کوئی تردید نہیں آئی،فیصلہ دوسروں کے لیے مثال بننے چاہیئے،قانون سب کے لیے ایک جیسا ہوگا تو ملک چل سکتا ہے