امریکا نے پاکستان کے لئے اتحادی سپورٹ فنڈ کی مد میں ایک ارب دس کروڑڈالرجاری کردیئے۔
امریکا نے سلالہ چیک پوسٹ پرحملے کے بعد پاکستان کی جانب سے نیٹوسپلائی لائن بند کئے جانے کے بعد سے کولیشن سپورٹ فنڈ کے ایک اعشاریہ ایک ارب ڈالر روک لئے تھےتاہم پاکستان اور امریکا کے درمیان نیٹو سپلائی کی بحالی کےمعاہدے پر دستخط کے بعد امریکا نے پاکستان کو کولیشن سپورٹ فنڈکی مد میں روکے گئےایک اعشاریہ ایک ارب ڈالر جاری کردیئےہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان کو یہ رقم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اخراجات کی مد میں رقم ادا کی جاتی ہے جسے کولیشن سپورٹ فنڈ کہا جاتا ہے۔