لندن اولمپکس میں جان بوجھ کر میچ ہارنے پر تین مختلف ممالک کے بیڈمنٹن کے آٹھ کھلاڑیوں کو نااہل قرار دیدیا گیا ہے۔

بیڈمنٹن ورلڈ فیڈریشن کے مطابق چین، جنوبی کوریا اور انڈونیشیا کے کھلاڑیوں نے دوران میچ اپنی استعداد سے کم کھیل پیش کیا، جس سے شائقین کو مایوسی ہوئی۔ یہ کھلاڑی جان بوجھ کر اس لئے ہارے کہ اگلے راؤنڈ میں انہیں نسبتاً کمزورحریفوں کا سامنا کرنا پڑے۔ ادھرجنوبی کوریا کے ہیڈکوچ نے تسلیم کیا ہے کہ انکے دو کھلاڑی جان بوجھ کر ہارے ہیں۔ نااہل قرار دیئے گئے کھلاڑیوں میں عالمی چیمپئن چین کے وانگ زیاولی اور یویانگ بھی شامل ہیں۔ اس کے حوالے علاوہ جنوبی کوریا کے چار اور انڈونیشیا کے دو کھلاڑی شامل ہیں۔