برازيلين جنرل جوزف کارلوس ڈي نارڈي نے پاک فوج کو دنيا کي بہترین فوج قرار ديا ہے
آئي ايس پي آر کے مطابق جنرل راشد محمود دورہ برازيل کے پہلے مرحلے میں برازيلين وزارت دفاع پہنچے جہاں انہيں گارڈ آف آنرز پيش کيا گيا۔ چئیرمين جوائنٹ چيف آف سٹاف کميٹي جنرل راشد محمود نے اپنے ہم منصب جنرل جوزف کارلوس ڈي نارڈي سے ملاقات کي اس موقع پر جنرل راشد محمود کا کہنا تھا کہ پاکستاني افواج برازيلين افواج کےساتھ ديرپا تعلقات کي خواہاں ہيں۔ دونوں ممالک کو سيکیورٹي چيلنجز کا سامنا ہے۔ پاکستان دہشتگردي کے مکمل خاتمہ کيلئے پرعزم ہے۔ جنرل جوزف کار لوس ڈي نارڈي کا کہنا تھا کہ دہشتگردي کے خلاف پاکستان کي قربانياں قابل ستائش ہيں۔ پاکستاني افواج دنيا کي بہترين افواج ميں شمار کي جاتي ہيں جنرل راشد محمود نے برازيل کے آرمي ہيڈ کوارٹرز کے دورہ کے دوران برازيلين آرمي کمانڈر ايڈور ڈوڈياس سے بھي ملاقات کي،ملاقات میں برازیل کی اعلٰي فوجی کمانڈ کي جانب سے دہشتگردي کے خلاف پاکستان کي قربانيوں پر خراج تحسين پيش کيا گيا۔