معاشرے کو اس علم کی ضرورت ہے جو جہالت کے خاتمے اور لوگوں کی بھلائی کے لیے ہو:طاہرالقادری
لاہور کے ایک ہوٹل میں منہاج یونیورسٹی کے پہلے کانووکیشن کی تقریب منعقد ہوئی ، تقریب میں فارغ التحصیل طلبہ و طالبات میں ڈگریاں تقسیم کی گئیں،، اس موقع پر ڈاکٹر طاہرالقادری نے نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو اعزازی شیلڈز سے نوازا،، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ آج ہم اپنی بنیادی تعلیمات اور مقاصد کو بھول چکے ہیں، ہمیں اپنے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے دور جدید کے تقاضوں کو سمجھنا ہو گا۔ بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ وہ آج غیر ملکی دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔ وہ دہشت گردی سے متعلق مرتب کردہ نصاب کے حوالے سے منعقدہ تقریبات میں شرکت کریں گے اور معمول کا طبی معائنہ بھی کروائیں گے۔۔