این اے 120 میں ضمنی الیکشن آئندہ ماہ ہوگا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے لاہور کے حلقہ این اے ایک سو بیس میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا جائے گا جبکہ ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ ستمبر میں ہو گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے لاہور کے حلقہ این اے ایک سو بیس میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا جائے گا اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کو این اے ایک سو کے ضمنی انتخاب کے لئے ریٹرننگ آفیسر کے نام موصول ہو گئے ہیں ۔ این اے ایک سو بیس میں ضمنی انتخاب ستمبر میں ہو گا ۔واضح رہے کہ سابق نواز شریف کی نااہلی کے باعث لاہور کے حلقہ این اے ایک سو بیس کی نشست خالی ہوئی تھی ۔ الیکشن کمیشن نشست خالی ہونے پر ساٹھ دن کے اندر ضمنی انتخاب کرانے کا پابند ہے۔