عمران خان کے وکیل منصورعلی خان سے کہا کہ جب فنڈز اکٹھے کیے جاتے ہیں تو فارا آپکو فہرست فراہم کرتا ہے۔ کیا فارا کو آپ نے معلومات دی:جسٹس ثاقب نثار

سماعت میں چیف جسٹس ثاقب نثار نےعمران خان کے وکیل منصورعلی خان سے کہا کہ جب فنڈز اکٹھے کیے جاتے ہیں تو فارا آپکو فہرست فراہم کرتا ہے۔ کیا فارا کو آپ نے معلومات دی۔ انور منصور نے کہا کہ فارا کو معلومات دینا ہمارا کام نہیں۔ پی ٹی آئی کے پاس وہی فہرست آتی ہے جو ایجنٹ پاکستان بھیجتا ہے۔ ایجنٹ اطلاع دیتا ہے کہ فنڈز قانون کے مطابق اکٹھے کئے گیے۔ عمران خان نے سرٹیفکیٹ ایجنٹ کی یقین دہانی کے بعد دیا۔ حنیف عباسی کے وکیل اکرم شیخ نے کہا کہ یہ کہنا کہ ایجنٹ کی غلطی ہے درست نہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ پولیٹیکل پارٹی آرڈر کے زریعے جعلی سرٹیفکیٹ دینے پر نااہل نہیں کیا جاسکتا۔ عوامی نمائندگی ایکٹ میں جعلی سرٹیفکیٹ داخل کرنے پر قانونی نتائج بھگتنے کا ذکر نہیں۔ اکرم شیخ نے کہا کہ عمران خان جب چاہیں ایجنٹ کے ساتھ معاہدہ ختم کرسکتے ہیں۔ پی ٹی آئی کے ایجنٹ نصراللہ نے بھارتی کمپنیوں سے چندہ لیکر بھجوایا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ کیا ذمہ داریوں سے لاپرواہی پر نااہلی ہوسکتی ہے۔ عمران خان نے خلاف قانون فنڈ نہ لینے کی ہدایت کی تھی۔ ممنوعہ فنڈنگ ضبط ہوسکتی ہے، قانون میں اس پر نااہلی نہیں۔ اکرم شیخ نے کہا کہ عدالت نے پانچ سو روپے کا بنک اکاؤنٹ چھپانے پر بھی لوگوں کو نا اہل قرار دیا۔ اثاثے چھپانے کا معاملہ عوامی نمائندگی ایکٹ کے تحت آتا ہے۔ ممنوعہ فنڈنگ نہ لینے کا غلط سرٹیفکیٹ دینا بھی نا اہلی کا سبب بنتا ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آپ چاہتے ہیں وہ ریلیف بھی ملے جو آپ نے نہیں مانگا۔ پہلے تو عمران خان کا سرٹیفکیٹ غلط ثابت کرنا ہوگا۔
اکرم شیخ نے کہا کہ عمران نے جو دستاویزات عدالت میں جمع کروائی ہیں وہ فراڈ ہیں۔ جعلی دستاویزات پر چیئرمین ایس ای سی پی پر مقدمہ درج ہوا ہے۔ سپریم کورٹ جب کارروائی کرنا چاہے تو کر لیتی ہے۔ عدالت میں تنخواہ نہ ظاہر کرنے پر وزیر اعظم نااہل ہو گئے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ
وزیر اعظم کی نااہلی سے متعلق فیصلے پر کوئی تبصرہ نہیں کر رہے۔ اکرم شیخ کا کہنا تھا کہ لیڈر کا رول ماڈل ہونا چاہیے۔ غلط بیان حلفی پر عدالت کئی ارکان کو نااہل قرار دے چکی ہے۔ عدالت نےکیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کردی۔