زیتون میں 76بیماریوں کاعلاج اور شہد استعمال کرنے والے کسی بیماری کا شکار نہیں ہوتے۔
زیتون میں 76 بیماریوں کا علاج موجود ہے جبکہ جوشخص مستقل طور پر ناشتے میں تھوڑا سا شہد استعمال کرتا رہتاہے اسے بھی کوئی بڑی بیماری لاحق نہیں ہو تی،دیسی گھی ،کھجوریں،کلونجی اور دیگر اشیاءکی بھی بہت زیادہ افادیت ہے لہٰذا اگر آج بھی ہم ان قدرتی غذاﺅں کااستعمال شروع کردیں تو یقینا بہت سی لاعلاج بیماریوں سے نہ صرف محفوظ ہوجائیں گے بلکہ تندرست اور توانا بھی رہیں گے۔ مختلف مذہبی سکالرز نے ”ملاوٹ کی وجہ سے تیزی سے پھیلتی ہوئی لاعلاج بیماریوں “پر فرمان نبوی ﷺکے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ارشادنبوی ہے کہ ”ملاوٹ کرنےوالا ہم میں سے نہیں ہے (یعنی میری امت سے بھی خارج ہے)اور ایک ایماندار اورصالح تاجر کی شان یہ ہے کہ وہ بروز قیامت انبیاءکرامؑ،صدیقین ؓاور شہدا ءکےساتھ اٹھایا جائےگا۔