پارٹی چھوڑ رہی ہوں: عائشہ گلالئی

اسلام آباد قومی اسمبلی کی رکن عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف میں خواتین کی کوئی عزت نہیں ہے اس لیے وہ اس جماعت کو چھوڑ رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پارٹی ورکرز احتجاج کرتے رہے لیکن کسی نے ان کی ایک نہیں سنی۔نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عائشہ گلا لئی نے کہا کہ میں پارٹی چھوڑ رہی ہوں، پی ٹی آئی میں خواتین کی عزت نہیں کی جاتی، عمران خان کی وجہ سے ماں بہنوں کی عزتیں محفوظ نہیں ہیں، ہم پختون گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں، عزت اور غیرت بہت چیز ہوتی ہے، کافی عرصے سے چیزوں کو برداشت کر رہی تھی۔عائشہ گلالئی نے مزید کہا کہ پریس کانفرنس میں تفصیلا ہر چیز بتاوں گی، آرٹیکل 62، 63 اخلاقی کرپٹ لوگوں پر بھی لاگو ہوتا ہے، پارٹی میں خواتین اور ورکرز کی عزت نہیں ہے، ورکرز کو کہا جاتا ہے یہ کسی کام کے نہیں، وکررز خواتین کی عزت اور کرپشن پر احتجاج کرتے رہے ہیں، عمران خان خود بنی گالہ بیٹھے ہوتے ہیں اور ورکرز لاٹھیاں کھاتے ہیں، انہوں نے مزید کہا ورکرز کی وجہ سے پارٹی آج تک یہاں پہنچی ہے، پی ٹی آئی پاکستان میں مغربی کلچر لانے کی کوشش کر رہی ہے، اسمبلی کی نشست نہیں چھوڑوں گی، وہ عوام کی امانت ہے، پی ٹی آئی کے وکررز میرے ساتھ ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی جیسا ماحول کسی اور جماعت میں نہیں ہے، پتا کرتے ہیں عائشہ گلالئی کو کیا مسئلہ ہے، پرسوں کے جلسے میں بھی وہ موجود تھیں، پارٹی کو چھوڑنا ہے تو پہلے اپنی نشست چھوڑنا ہو گی، عائشہ گلالئی پی ٹی آئی کے ووٹوں سے ایم این اے بنی ہیں، روزانہ لاکھوں خواتین پی ٹی آئی کو جوائن کر رہی ہیں۔عائشہ گلالئی کے تحریک انصاف چھوڑنے کے حوالے سے پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عائشہ گلالئی کے پارٹی چھوڑنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ان کا فیس بک اور ٹوئٹر اکاونٹ ان کا بھائی چلا رہا تھا اور اس سے کی جانے والی پوسٹ ڈیلیٹ کی جا چکی ہے۔ عائشہ گلالئی کے قریبی ذرائع نے ان کے پارٹی چھوڑنے کی تصدیق کی ہے۔