کپتان سرفرازاحمد کی قیادت میں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات ,انتخابات میں کامیابی پرمبارکباد دی
کپتان قومی کرکٹ ٹیم سرفرازاحمد،محمد حفیظ اورعمرگل بنی گالہ پہنچے جہاں جہانگیرترین نے ان کا استقبال کیا،،قومی کرکٹرزنے عمران خان سے ملاقات کی اورانھیں انتخابات میں کامیابی پرمبارکباد دی،،سابق کرکٹروقاریونس بھی ملاقات میں موجود تھے،،عمران خان نے کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے قومی ٹیم کونمبرون بنانے کے عزم کا اظہارکیا،،،انھوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کے لیے بہترین مواقع اورزیادہ میدان فراہم کریں گے،،عمران خان نے سرفرازاحمد سے کہا کہ ٹیم اچھا پرفارم کررہی ہے،امید ہے ٹیم مزید بہترکارکردگی دکھائے گی،،میری تمام ترنیک خواہشات پاکستانی ٹیم کے ساتھ ہیں