میکسیکوسٹی:طیارہ ایئرپورٹ کےقریب گرکرتباہ ہوا،گورنرریاست ڈورنگو
میکسیکوسٹی:طیارہ حادثےمیں85افرادزخمی،اسپتال منتقلحادثےمیں85افرادزخمی،اسپتال منتقل،میکسیکوسٹی:طیارہ ایئرپورٹ کےقریب گرکرتباہ ہواشمالی میکسیکومیں خراب موسم کی وجہ سےطیارہ ٹیک آف کے5منٹ بعدگرکرتباہ،خبرایجنسی
وسطی امریکہ کے ملک میکسیو میں جہاز گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں متعدد مسافر زخمی ہوگئے،طیارے میں ستانوے مسافروں سمیت ایک سو ایک افراد سوار تھے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق وسطی امریکی ملک میکسیکو کے شہر ڈورانگو میں جہاز گر کر تباہ ہو گیا جس میں 97 مسافروں سمیت 101 افراد سوار تھے،،، ریاست کے گورنر نے تصدیق کی ہے کہ حادثے میں کوئی شخص ہلاک نہیں ہوا،،،ایرو میکسیکو کی فلائٹ اے ایم 2431 گواڈالوپے وکٹوریا ایئرپورٹ سے میکسیکو سٹی کی جانب جارہی تھی ،،، جہازایئر پورٹ سے محض دس کلومیٹر کے فاصلے پر گر گیا،،،شہری دفاع کے ادارے کے ترجمان الیجاندرو کارڈوزا نے بتایا کہ جہاز کے گرنے کے بعد وہاں آگ لگ گئی تھی جسے بجھا دیا گیا ہے،،، حادثے میں کسی مسافر کے جھلسنے کی اطلاع نہیں ہے،،،انہوں نے کہا کہ کئی مسافر اپنے پیروں پر چل کر جہاز سے نکلے،،، گورنر کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ ایک زوردار آواز آئی جس کے بعد جہاز گر گیا۔