مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی نے پنجاب میں حکومت سازی کے لیے شہباز شریف کواختیاردے دیا
لاہورمیں مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ حمزہ شہبازکا کہنا تھا کہ سترسالہ دورمیں یہ جعلی الیکشن تھے جن پرشدید تحفظات ہیں،دھاندلی زدہ الیکشن کے باوجود ن لیگ پنجاب میں ن لیگ کی اکثریت ہے،،انھوں ںے کہا کہ دوہزارتیرہ میں کے پی میں تحریک انصاف کوحکومت بنانے کا موقع دیا،آج جہازوں میں لوگوں کوبٹھا کربنی گالہ لے جایا جارہا ہے،،پاکستان کوشدید چیلنجزدرپیش ہیں،،ان کا کہنا تھا کہ ہم ایک ایک ووٹ پرپہرہ دیں گےتاکہ آنے والے الیکشن میں دھاندلی نہ ہو،،ن لیگ کوپنجاب میں حکومت بنانے کا موقع دیا جائےحمزہ شہبازکا کہنا تھا کہ نوازشریف نے اٹک قلعہ اورلانڈھی جیل بھی دیکھی ہے،کلثوم نواززندگی موت کی جنگ لڑرہی ہیں،،نوازشریف واپس آئے اورجیل گئے،انھوں نے کہا کہ ابھی پنجاب میں اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ نہیں کیا،، صورتحال سامنے آئے گی توفیصلہ کریں گے،رانا ثناءاللہ نے کہا کہ اجلاس میں ایک سواکیس ارکان نے شرکت کی تاہم کچھ ارکان نہیں آسکے،،پارلیمانی پارٹی نے شہبازشریف کواختیاردیا ہے کہ نوازشریف کی مشاورت سے پارلیمانی لیڈرکا فیصلہ کریں