آئی ایم ایف بیل آوٹ سے متعلق پاکستان کیلئے امریکی ڈکٹیشن پر دوست ملک چین ناراض

Aug 01, 2018 | 10:36

آئی ایم ایف بیل آوٹ سے متعلق پاکستان کیلئے امریکی ڈکٹیشن پر دوست ملک چین ناراض، چین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے متعلق معاملات پر پاکستان مناسب طریقے سے نمٹ لے گا، آئی ایم ایف کے اپنے قواعد و ضوابط ہیں اسے ڈکٹیشن کی ضرورت نہیں، ہم سب مل کر علاقے میں عوامی خوشحالی میں حقیقی کردار ادا کر سکتے ہیں۔ تنازعات میں الجھنے کے بجائے ہمیں علاقائی امن، استحکام، ترقی وخوشحالی کو فروغ دینا چاہئے، وزارت خارجہ کے ترجمان کینگ شوانگ کے مطابق امریکا عالمی مالیاتی فنڈ کو حکم کے بجائے جنوبی ایشیامیں شراکت کرے، ادھر آئی ایم ایف نے کہاہےکہ پاکستان نے بیل آوٹ کیلئے کوئی درخواست نہیں دی نہ ہی پاکستانی انتظامیہ کےساتھ کوئی مذاکرات ہوئے ہیں۔

مزیدخبریں