راناثنااللہ کی جیت برقرار، عابد شیر علی کی نشست پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی
قومی اسمبلی کے حلقے این اے ایک سو چھ کی دوبارہ گنتی میں بھی مسلم لیگ ن کے رانا ثنا اللہ کامیاب قرار پائے ہیں۔ حلقے میں دوبارہ گنتی کے لیے تحریک انصاف کے ناکام امیدوار ڈاکٹر نثار جٹ کی جانب سے الیکشن کمیشن کو درخواست دی گئی تھی۔ دوسری جانب قومی وصوبائی اسمبلی کے دیگر کئی حلقوں میں دوبارہ گنتی جارہی ہے۔ مسلم لیگ ن کےعابد شیرعلی کی درخواست پرووٹوں کی دوبارہ گنتی کی جارہی ہے۔فیصل آباد میں این اے ایک سو آٹھ سے پی ٹی آئی کے امیدوار فرخ حبیب کامیاب ہوئے تھے۔ خیبر پی کے اسمبلی کے حلقہ پی کے چار میں ووٹوں کی آج دوبارہ گنتی آج ہورہی ہے۔ پی کے چار میں پی ٹی آئی کےعزیز اللہ کامیاب ہوئے تھے۔ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست ن لیگ کےامیر مقام نے دی تھی۔ امیر مقام کو ایک سو بیاسی ووٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔