ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کےبعد گرمی نے سر اٹھا لیا۔
ملک کےبیشترعلاقوں میں گرمی کازوربڑھنےلگا،درجہ حرارت معمول سے زیادہ ہوگیا، تربت میں پارہ چوالیس،ڈی آئی خان میں اکتالیس،سکھر میں تینتالیس تک پہنچ گیا، اسلام آباد اور لاہور میں سینتالیس، ملتان میں اڑتیس پر ہے۔ محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا، تاہم راولپنڈی ڈویژن،کشمیراوراس سےمحلقہ علاقوں میں بارش کاامکان ہے۔گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا، تاہم پارہ چنار میں سات ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔