ایران میں پیٹرول کی یومیہ پیداوار میں اضافہ
ایران میں قائم مشرق وسطی کی سب سے بڑی آئل ریفائنری میں تیل کی پیداوار یومیہ2 ملین لیٹر سے بڑھ کر 26 ملین لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔یہ بات پرشین گلف اسٹار آئل ریفائنری کے مینیجنگ ڈائریکٹر محمد علی داور نے ایرانی خبر رساںادارے سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ پرشین گلف اسٹار آئل ریفائنری کے تینوں نے فیز اپنی مکمل گنجائش کے مطابق کام کر رہے ہیں اور 26 ملین لیٹر پیٹرول یومیہ تیار کیا جارہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ تیسرے فیز کا ترقیاتی کام ایک ماہ کے اندر اندر مکمل کرلیا جائے گا جس کے بعد پیٹرول کی یومیہ پیداوار 30 ملین لیٹر تک پہنچ جائے گی۔قابل ذکر ہے کہ پرشین گلف اسٹار آئیل ریفائنری کی تکمیل کی صورت میں اس کی پیدواری صلاحیت 36 ملین لیٹر سے بڑھ کر 40 ملین لیٹر تک پہنچ جائے گی جس میں27 ملین لیٹر سوپر پیٹرول شامل ہوگا۔