جو فلسطین کو قبول نہیں وہ ہمیں منظور نہیں۔ شاہ سلمان

Aug 01, 2018 | 14:21

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے فلسطینیوں کے نام اپنے پیغام میں واضح کیا ہے کہ جو آپ کو قبول ہو وہ ہمیں قبول اور جسے آپ مسترد کریں اسے ہم بھی مسترد کریں گے۔ سعودی عرب میں متعین فلسطینی سفیر باسم ال آغا نے عالمی خبر رساں ادارے سے گفتگو میں کہا کہ سعودی عرب ، القدس اور پناہ گزینوں کی واپسی سے متعلق فلسطینیوں کے موقف کو نظر انداز کرنے والا امریکی امن منصوبہ کسی قیمت پر قبول نہیں کریگا۔ ال آغا نے بتایا کہ شاہ سلمان نے فلسطینی صدر محمود عباس کو ان سے ہونے والی اپنی آخری ملاقات میں اطمینان دلایاتھا کہ سعودی عرب فلسطینیوں سے کسی قیمت دستبردار نہیں ہوگا۔ فلسطینی سفیر نے کہا کہ شاہ سلمان نے صدر عباس سے دوٹوک الفاظ میں یہ بات کہی تھی کہ ہمیں وہ قبول ہے جو آپ کو قبول ہوگا اور ہم اس کو مسترد کردیں گے جسے آپ مسترد کرینگے۔

مزیدخبریں