آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 212ویں کور کمانڈر کانفرنس
چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں کور کمانڈر کانفرنس ہوئی ہے جس میں خطے میں امن و امان اور ملکی سیکیورٹی صورتحال پر غور کیا گیا۔ آرمی چیف نے دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلاف کوششوں کو مزید تقویت دینے کی ہدایت کی۔ آرمی چیف نے الیکشن 2018 میں پاک فوج کے کردار کو سراہا۔
کانفرنس میں افغانستان کے ساتھ فوجی سطح پر تعلقات پر اطمینان کا اظہار بھی کیا گیا۔
کانفرنس میں الیکشن مہم کے دوران قومی فریضے کی انجام دہی اور مسلح افواج کے ساتھ تعاون پر عوام کا شکریہ کیا گیا۔
آرمی چیف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عوام فیصلہ کرتے ہیں فوج دفاع کرتی ہے۔
الیکشن مہم کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ الیکشن کمیشن کی مدد پر فیلڈ فارمیشن کو بھی سراہا گیا۔ الیکشن کمیشن کی مدد پر آرمی الیکشن سپورٹ سینٹر کو سراہاگیا۔