چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے وزیراعظم بننے کے بعد منسٹر اینکلیو رہنے کا اعلان کردیا۔

Aug 01, 2018 | 17:21

عام انتخابات کے نتائج کے بعد عمران خان نے اپنے پہلے خطاب میں وزیراعظم ہاؤس کی بجائے اپنا مسکن منسٹر اینکلیو رکھنے کا باضابطہ اعلان کیا، جہانگیر ترین کہتے ہیں پاکستان جیسے غریب ملک کے صرف وزیراعظم ہاؤس میں 532 ملازمین ہیں،عمران خان وزیراعظم بننے کے بعد سادہ زندگی گزاریں گے جبکہ وزیراعظم ہاؤس کی عمارت کے استعمال کے لیے ایک جائزہ کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس کی سفارشات مرتب ہونے کے بعد وزیراعظم ہاؤس کی قسمت کا فیصلہ کیا جائے گا۔تحریک انصاف کے رہنماؤں کا دعویٰ ہے ہمارے وفاقی اور صوبائی وزراء شاہانہ طرز کی بجائے سادگی سے اپنے فرائض سرانجام دیں گے، ہمارا کوئی گورنر بھی گورنر ہاؤس میں نہیں رہے گا۔ حکومت کی تشکیل سے قبل تحریک انصاف کی کابینہ کی سادگی کے اعلانات محض دعوؤں تک محدود رہیں گے یا اس پر عملدرآمد بھی ہوگا، اس کا فیصلہ تو آنے والا وقت ہی کرسکتا ہے۔

مزیدخبریں