فارم 45سے متعلق شکایات الیکشن کمیشن خود سنے گا۔ پولنگ شکایات کیلئے الیکشن کمیشن نے دو رکنی بنچ تشکیل دیدیا ہے,مریم اورنگزیب
مسلم لیگ ن کے رہنما مشاہد حسین سید اور مریم اورنگزیب الیکشن کمیشن پہنچے اور سیکرٹری الیکشن کمیشن سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سیکرٹری الیکشن کمیشن سے ملاقات تسلی بخش رہی۔ انہیں آر اوز اور فارم 45کی سطح پر آنے والی مشکلات سے آگاہ کیا۔ فارم 45سے متعلق شکایات الیکشن کمیشن خود سنے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پولنگ کے حوالے سے شکایات کے لیے الیکشن کمیشن نے دو رکنی بنچ تشکیل دیدیا ہے۔ دوبارہ گنتی کی شکایات دور کرنے کے لیے بنچ معاملہ دیکھے گا۔سابق وزیراعظم کی صحت کے حوالے سے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نوازشریف ہسپتال شفٹ نہیں ہونا چاہتے تھے۔ڈاکٹروں کے اصرار پر نوازشریف کو میڈیکل چیک اپ کے لیے پمز ہسپتال لایا گیا۔طبیعت بہتر ہوتے ہی انہیں واپس جیل بھیج دیا گیا۔ انہوں نے عوام سے نوازشریف کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل بھی کی۔