گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے جمعہ کو ملک بھر میں پریس کلبز کے سامنے احتجاج کی کال دے دی
کراچی پریس کلب میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے جی ڈی اے کے رہنماغوث علی شاہ کاکہناتھا،،کہ ہمارا مطالبہ ہے،،دوبارہ شفاف انتخابات کرائے جائیں،، سندھ بھر میں ایک ہی طریقہ کار سے دھاندلی کی گئی،،عمران خان کو مبارک باد دیتے ہیں،،ملک کے مفاد میں سب کو عمران خان کی مدد کرنی چاہیے،،انہوں نے جمعے سے احتجاج تحریک شروع کرنے کااعلان بھی کیا،اس موقع پرسابق اسپیکرقومی اسمبلی ڈاکٹرفہمیدہ مرزانے کہا،کہ ملک میں شخصیات مضبوط اور ادارے کمزورہیں،کھلے عام پولنگ اسٹیشن میں ٹھپے لگائے گئے،اور ایجنٹس کو باہر نکال دیا گیا،،دھاندلی کے لیے پوری سرکاری مشینری استعمال کی گئی،الیکشن میں سندھ کے عوام کے ساتھ مذاق کیا گیا ہے,گرینڈ ڈیموکریٹک کے رہنما ذوالفقار مرزا نے کہا،کہ میں ہمیشہ زرداری اینڈ کمپنی کے کارنامے سامنے لایا ہوں،،آصف زرداری نے میری دشمنی میں میرے ضلع میں ڈھائی ارب روپے خرچ کیے،ان کو دوبارہ مقابلے کا چیلنج کرتا ہوں،